counter easy hit

شام: حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں، 70 جنگجو ہلاک

Syria clashes

Syria clashes

حکومت نواز جنگجوؤں نے حلب شہر کے جنوب مغرب میں واقع دو دیہات زیتن اور خالصہ کا کنٹرول بھی واپس لے لیا۔
حلب: (یس اُردو) شام کے شمالی صوبہ حلب میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صدر بشارالاسد کی حامی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں ستر جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کے مطابق حکومت نواز جنگجوؤں نے شامی اور روسی فضائیہ کی مدد سے حلب شہر کے جنوب مغرب میں واقع دو دیہات زیتن اور خالصہ کا کنٹرول بھی واپس لے لیا ہے۔