counter easy hit

ملتان: شادی سے انکار پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا، اسپتال منتقل

Multan acid attack

Multan acid attack

ملتان میں شادی سے انکار پر محبوبہ نے عاشق پر تیزاب پھینک دیا۔ نوجوان کا جسم پچاس فیصد جھلس گیا، اسے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملتان: (یس اُردو) الٹی گنگا بہنے لگی خواتین کے ہاتھوں مرد بھی تیزاب گردی کا شکار ہونے لگے۔ ملتان کے علاقے مخدوم رشید میں ایک خاتون صداقت نامی نوجوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ لڑکے کے انکار پر خاتون نے بہانے سے نوجوان کو اپنے گھر بلا کر تیزاب پھینک دیا۔ جس سے صداقت کا 50 فیصد جسم جھلس گیا۔ نوجوان کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صداقت کے والد کے مطابق خاتون پہلے سے شادی شدہ ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ خاتون کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔