ایٹمی پاکستان کا خواب دیکھنے والے شہید بھٹو نے اپنی جان دیکر اس کی قیمت ادا کی، زاہد عباس شاہ
برلن/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر زاہد عباس شاہ نے کہا ہے کہ ایٹمی پاکستان کی منزل حاصل کرے کیلئے شہید بھٹو نے اپنی جان اوراپنے خاندان کی قربانی دیدی ۔ بڑی اورقیمتی منزلیں آسانی سے نہیں ملتیں اس کیلئے جان کی قربانی دینی پڑتی ہے تب جا کر انسان کو اس کا مقصود حاصل ہوتا ہے۔
پاکستان جیسی ترقی پذیر مملکت کا عظیم لیڈر پوری دنیا کے سامراج سے ٹکرا گیا اور اسلامی دنیا کو ساتھ لے کر ایٹمی قوت اور مستحکم اسلامی قوت کی طرف چل پڑا اوراپنی منزل کے تعاقب میں جان جان آفریں کے سپرد کردی۔
یہ ملک یوں نہیں اسلام کے نام پر بنا انشاءاللہ میرا ایمان یہی ملک ایک دن تمام مسلم ممالک کو لیڈ کرے گا
نعرہ تکبیر “ اللہ اکبر “