counter easy hit

وی آئی پی کلچر سرمایہ داری نظام کا شاخسانہ ہے ،سید ظریف شاہ

 Syed Shah Zarif

Syed Shah Zarif

پیرس(عمیر بیگ)ہمارے ملک میں وی آئی پی کلچر ایک روگ بن چکا ہے۔ یہ کلچر سرمایہ داری نظام اور مصنوعی جمہوریت کا شاخسانہ ہے۔ جس معاشرہ میں قانون کو موم کی ناک بنا دیا جائے اور امتیازی قوانین نافذ ہوں وہ معاشرہ انسانی معاشرہ کہلانے کا حقدار نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی عملداری کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی۔