counter easy hit

سوات: گیس سلنڈر پھٹنے سے بچوں سمیت 9 افراد زخمی

سوات کی تحصیل ٘مٹہ کے علاقے آر کوٹ میں گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئےجبکہ گوجرانوالہ میں چنداقلعہ کے قریب خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں آگ لگنے سے 3بہن بھائی جھلس کر زخمی ہو گئے۔

Swat gas cylinder explosion injured 9 people, including children

Swat gas cylinder explosion injured 9 people, including children

پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل مٹی کے علاقے آرکوٹ میں ایک گھر میں پیش آیا،جہاں صبح ناشتے کے وقت اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے کمرے میں موجود 9 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 3خواتین اور 2بچے بھی شامل ہیں،جن میں سے دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے۔ادھرگوجرانوالہ میں چندا قلعہ کے قریب ملتان سے آئے ہوئے خانہ بدوشوں نے ہاتھ تاپنے کے لئے جھونپڑی میں آگ لگائی تھی جس پر تیل ڈالنے سے اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ سے 3 بہن بھائی جھلس کرزخمی ہوگئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website