پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہورکے مختلف اتوار بازاروں میں چیکنگ کے دوران 750کلو ناقص اور گلے سڑے پھل اور سبزیاں تلف کردیں ۔

Raids of Punjab Food Authority, ravage rotten fruit
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے لاہور کے مختلف اتوار بازاروں میں اشیاء خورونوش کا معیار چیک کیا۔ماڈل ٹاؤن اتوار بازار میں 400 کلو ناقص اور گلےسڑے پھل اور 150 کلو مضر صحت سلینٹی ضائع کی گئی۔ جوہر ٹاؤن میاں پلازہ کےقریب بازارمیں بھی 350 کلو ناقص اورگلے سڑے پھل اور سبزیاںتلف کر دیے گئے۔ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے چائے کی ناقص پتی کے 150 پیکٹ بھی تلف کیے۔








