counter easy hit

پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کے لیے سرپراائز، متحدہ عرب امارات نے اچانک بڑا اعلان کر دیا، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

Surprisingly, United Arab Emirates announces a big big announcement for all foreigners, including Pakistanis, smashed in the whole world.

دبئی (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی غیر ملکیوں کو مستقل شہریت دینے کا اعلان کردیا، گولڈن کارڈ اسکیم کے تحت امارات میں مقیم غیر ملکی سرمایہ کار، تاجر، ماہرین، محققین اور ذہین طلبہ فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دہائیوں بعد خلیجی ممالک نے غیر ملکیوں کو مستقل شہریت دینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ دنوں سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا۔ سعودی عرب نے مملکت میں آباد غیر ملکیوں کیلئے گرین کارڈ اسکیم کے تحت مستقل شہریت دینے کا اعلان کیا۔ جبکہ اب سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کو شہریت دینے کیلئے گولڈن کارڈ اسکیم کا اجراء کیا گیا ہے۔مستقل شہریت اسکیم کا اعلان نائب صدر متحدہ عرب امارات اور حاکم دبئی نے کیا۔ گولڈن کارڈ اسکیم کے تحت امارات میں مقیم غیر ملکی سرمایہ کار، تاجر، ماہرین، محققین اور ذہین طلبہ فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ گولڈن کارڈ اسکیم کے تحت اب پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے شہری بھی متحدہ عرب امارات کی شہریت اختیار کرکے وہاں مستقل سکونت اختیار کر سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات کو اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری اور منافع حاصل ہونے کی امید ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website