yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سپریم کورٹ آف پاکستان کا دہشت گردی کی تعریف سے متعلق تحریری فیصلہ جاری

MH Kazmi October 30, 2019 1 min read
It seems that the two four clerks are running the government, the Supreme Court
Share this:

سپریم کورٹ آف پاکستان کا دہشت گردی کی تعریف سے متعلق تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد(رپورٹ۔۔اصغر علی مبارک سے) سپریم کورٹ آف پاکستان نےدہشت گردی کی تعریف سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 59 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہاہے کہ پارلیمنٹ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تیسرے شیڈول میں شامل تمام جرائم کو ختم کرے۔عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ منظم منصوبے کے تحت مذہبی، نظریاتی اور سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے پرتشدد کارروائی ،حکومت یا عوام میں منصوبے کے تحت خوف وہراس پھیلانا،جانی و مالی نقصان پہنچانا دہشت گردی ہے۔سپریم کورٹ نے لکھا کہ منصوبے کے تحت مذہبی فرقہ واریت پھیلانا،منصوبے کے تحت صحافیوں ،کاروباری برادری، عوام اور سوشل سیکٹر پر حملے دہشت گردی ہے۔اسی طرح منصوبے کے تحت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا، لوٹ مار کرنا،قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے بھی دہشت گردی قراردئے گئے ہیں۔عدالت عظمی کے مطابق ذاتی دشمنی یا عناد کے سبب کسی کی جان لینا دہشت گردی نہیں ہے اور نہ ہی ذاتی دشمنی اور عناد کے باعث جلاؤ گھراؤ، بھتہ خوری دہشت گردی ہے۔ذاتی عناد اور دشمنی کے باعث مذہبی منافرت دہشت گردی نہیں تصور ہوگی اور نہ ہی ذاتی عناد یا دشمنی کے باعث پولیس، افواج پاکستان اورسرکاری ملازم کے خلاف پر تشدد واقعہ میں ملوث ہونا دہشت گردی قرار پائے گا۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے آبزرویشن دی ہے کہ پاکستان میں 1974 سے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مختلف قوانین متعارف کروائے گئے،انسداد دہشت گردی قانون انتہائی وسیع ہے، قانون میں دہشت گردی کے حوالے سے کئی اقدمات اور ڈیزائن ایسے شامل کیے گئے جن کا دہشت گردی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے لکھا کہ دہشت گردی کے قانون میں ایسے سنگین جرائم کو شامل کیا گیا جن کے سبب عدالتوں میں غیر ضروری بوجھ پڑتا ہے، اغوا برائے تاوان جیسے دیگر سنگین جرائم کو دہشت گردی میں شامل کرنے کے سبب دہشت گردی کے اصل مقدمات کے ٹرائل میں تاخیر ہوتی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان فیصلے میں لکھا گیاہے کہ ہم پارلیمنٹ کو سفارش کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے حوالے سے نئی تعریف کا تعین کرے، پارلیمنٹ دہشت گردی کی تعریف کیلئے بین الااقوامی معیار کے تناظر میں سیاسی، نظریاتی اور مذہبی مقاصد کا حصول مدنظر رکھے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نےلکھا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ طےہو چکا سیاسی، نظریاتی یا مذہبی مقاصد کے حصول کے بغیر پر تشدد کارروائی دہشت گردی نہیں ہے۔ پارلیمنٹ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تیسرے شیڈول میں شامل تمام جرائم کو ختم کرے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے پارلیمنٹ کو تجویز دی ہے کہ انسداد دہشت گردی قانون کے تیسرے شیڈیول میں شامل ان تمام جرائم کو ختم کیا جائے جن کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Rawalpindi traffic plan Rawalpindi .........
Previous Post جے یو آئی آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ڈائیورشن پلان
Next Post احتجاج کا اثر یا کچھ اور۔۔۔!!! اشتعال انگیز تقریر کرنے والے ’ مفتی کفایت اللہ ‘ کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا
Mufti Kifayat ullah, case, Court, Dicision, announced

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.