yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جے یو آئی آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ڈائیورشن پلان

MH Kazmi October 30, 2019 1 min read
Rawalpindi traffic plan Rawalpindi .........
Share this:

جے یو آئی آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ڈائیورشن پلان
اسلام آباد(رپورٹ۔۔اصغر علی مبارک سے)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جے یو آئی (ف) کے جلسہ اور آزادی مارچ کیلئے وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک کا ڈائیورشن پلان جاری کردیا ہے ۔پولیس کے مطابق ٹریفک ڈائیورشن پلان 31 اکتوبر تا اختتام آزادی مارچ موثر ہو گا، جلسہ میٹرو گراؤنڈ H-9میں منعقد ہو گا،جلسہ کے شرکاء کی پارکنگ کیلئے جگہ مختص کر دی گئی،جس کے مطابق موٹروے اور پشاور جی ٹی روڈ سے آنیوالے شرکاء 26نمبر چونگی براستہ کشمیر ہائی وے،پروجیکٹ موڑ اور جی نائن ٹرن کشمیر ہائی وے دونوں اطراف گاڑیاں پارک کریں گے۔ لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ ایکسپریس وے اور مری بھارہ کہو سے آنیوالے حضرات فیض آباد سے ڈھوک کالا خان فلائی اوور سے واپس فیض آباد براستہ 9th ایونیوچوک سے9th ایونیو سروس روڈ ویسٹ پر گاڑیاں پارک کرکے جلسہ گاہ میں داخل ہوں گے۔شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان کے مطابق 26نمبر چونگی سے اسلام آباد چوک تک ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہوگی،شہری آمدورفت کیلئے موٹروے سے اسلام آباد کی طرف آنے جانے کیلئے براستہ 26نمبر چونگی فلائی اوور سے مہر آبادپیرودھائی،آئی جے پی روڈ سے فیض آباد فلائی اوور سے مری روڈ،ایکسپریس وے اورفیصل ایونیو استعمال کرسکتے ہیں۔حاجی کیمپ چوک سے اسلام آباد چوک تک ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی،شہری آمدورفت کیلئے پشاور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے جانے کیلئے براستہ 26نمبر چونگی فلائی اوور سے مہر آباد پیرودھائی آئی جے پی روڈ سے فیض آباد فلائی اوور سے مری روڈ،ایکسپریس وے اور فیصل ایونیو استعمال کرسکتے ہیں۔کشمیرہائی وے جی الیون سے بجانب اسلام آباد چوک ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی،شہریوں کی آمدورفت کیلئے حاجی کیمپ چوک سے آنیوالی ٹریفک مہر آباد آئی جے پی روڈ پر موڑ دی جائیگی،جی نائن،جی ٹین،جی الیون سے موٹر وے پشاور اور نیو اسلام آباد ائیرپورٹ جانیوالے حضرات جی الیون،جی ٹین،جی نائن سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے براستہ جی الیون سگنل سے کشمیرہائی وے استعمال کریں۔ایکسپریس وے،بہارہ کہو،مری اور راولپنڈی جانے کیلئے مارگلہ روڈ سے 9thایونیو سے IJPروڈ یا براستہ فیصل چوک فیصل ایونیو سے فیض آباد سے ہوتے ہوئے ایکسپریس وے،مری روڈ یا آئی جے پی روڈ استعمال کریں،مری بہارہ کہو سے موٹروے،پشاور اور نیو ائرپورٹ جانیوالے براستہ مری روڈ،راول ڈیم چوک،آئی جے پیروڈ استعمال کریں۔گولڑہ شریف سے اسلام آباد چوک تک ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی،شہری آمدورفت کیلئے جی الیون گولڑہ سے آنیوالی ٹریفک جی الیون سروس روڈ سے مارگلہ روڈ استعمال کریں،زیروپوائنٹ سے جی الیون سگنل تک اسلام آباد کشمیر ہائی وے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی،اسلام آباد کے رہائشی سیکٹرزجی سیون،جی سکس،جی فائیو،ایف ایٹ،ایف سیون،ایف سکس،جی ایٹ سے راولپنڈی جانے کیلئے فیصل ایونیو سے براستہ فیض آباد،مری روڈ اور آئی جے پی روڈ جی الیون،جی ٹین،جی نائن،ایف ٹین،ایف ایٹ،ای نائن سے راولپنڈی جانے کیلئے براستہ مارگلہ روڈ نائنتھ ایونیو یا فیصل ایونیو استعمال کریں۔
سبزی منڈی I-10 نیسکام چوک سے بجانب پولیس لائن چوک آنے جانے والی ٹریفک کیلئے فقیر ایپی روڈ پر ڈائیورشن ہو گی،شہری آمدورفت کیلئے آئی ٹین بیرونی روڈ سے نائنتھ ایونیو یا آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔سیون اپ چوک سے بجانب ایجوکیشن چوک بازار سروس روڈ ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی،شہری آمدورفت کیلئے H-8/4،H-8/3اور I-9کے رہائشی براستہ سیون اپ چوک سے نائنتھ ایونیو یا آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔آئی ٹی پی ریڈیوایف ایم 92.4بھی شہریوں کو خصوصی نشریات کے ذریعے ٹریفک کی صورتحال کے متعلق لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے گا۔ایس ایس پی ٹریفک کی شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ch. Saleem borra, Senior, leader, PTI, France, says, Dharna, is, not, proper, way, to, deal, in, Democracy
Previous Post پاکستان لاک ڈائون کا متحمل نہیں ہوسکتا، مارچ میں کالعدم تنظیموں کی شرکت ملک کو گرے سے بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی سازش ہے، چوہدری سلیم بوڑا
Next Post سپریم کورٹ آف پاکستان کا دہشت گردی کی تعریف سے متعلق تحریری فیصلہ جاری
It seems that the two four clerks are running the government, the Supreme Court

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.