counter easy hit

سپریم کورٹ میں اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (یس ڈیسک) چیف جسٹس ناصر الملک کی سر براہی میں تین رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل حامد خان کے دلائل سننے کے بعد اٹارنی جنرل اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کئے تھے۔

خیبر پختونخواہ حکومت نے اکیسویں ترمیم کی حمایت میں جواب داخل کرایا اور لاہور ہائیکورٹ بار کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار، وطن پارٹی، جسٹس پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی کی آئینی درخواستوں کی سماعت بھی آج ہو گی۔