counter easy hit

سینیٹ انتخابات :سراج الحق جماعت اسلامی کے امیدوار ہوسکتے ہیں

Sirajul Haq

Sirajul Haq

اسلام آباد (یس ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا ہے جس میں خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کے لیے تحریک انصاف سے مشاورت پر غور کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق سراج الحق سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی کے مضبوط امیدوار ہیں، پارلیمانی بورڈ کا حتمی اجلاس کل پشاور میں ہوگا جس میں امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔