counter easy hit

سنی لیون نے شاہ رخ کو اسٹار کے ساتھ شفیق باپ بھی قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے شاہ رخ خان کو فلم نگری کے اسٹار کے ساتھ ساتھ ایک شفیق باپ بھی قرار دیا ہے۔

Sunny Leone declared Shah Rukh is loving father with a star

Sunny Leone declared Shah Rukh is loving father with a star

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’جسم 2‘‘ سے کیا لیکن انہوں نے شہرت بولڈ مناظر کی عکس بندی کرکے حاصل کی جب کہ اداکارہ حال ہی میں کنگ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں جلوہ گر ہوئی ہیں جس پر وہ خوشی سے سرشار ہیں، سنی لیون نے شاہ رخ کے ساتھ فلمی تجربے کے دوران ان کی زندگی کے خاص پہلو سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔ بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام سے فلم ’’رئیس‘‘ کے سیٹ پر ملیں اور اس کے ساتھ کھیل کود کرکے اچھا وقت گزارا جب کہ اس دوران بھی کنگ خان بیٹے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے۔ سنی لیون نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے  دوران ان کا بڑا بیٹا بھی سیٹ پر آیا تھا جس پر انہوں نے توجہ اور ملنساری کے ساتھ بیٹے کو وقت دیا تھا اور یہ عمل صرف اور صرف ایک شفیق باپ ہی کرسکتا ہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون نے فلم ’’رئیس‘‘ میں آئٹم سانگ ’’لیلیٰ اولیلیٰ‘‘میں پرفارم کیا ہے جسے فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website