counter easy hit

5 سال گزر گئے، مہدی حسن کی یادگار نہ بن سکی

 لاہور: شہنشاہ غزل مہدی حسن کی وفات کے پانچ سال بعد بھی سندھ حکومت کی جانب سے یادگار بنانے کے انتظامات کوحتمی شکل نہ دی جا سکی۔

5 years have passed, could not made Mehdi Hassan monument

5 years have passed, could not made Mehdi Hassan monument

سندھ حکومت کی اعلیٰ قیادت اوراہم سیاسی رہنمائوں نے متعدد بار شنہشاہ غزل کی قبرکو یادگار میں تبدیل کرنے کے لیے بیانات جاری کیے ، جب کہ اس سلسلہ میں فنڈز بھی جاری ہوئے، مگراتنا وقت گزرنے کے باوجود اس پروجیکٹ کومکمل نہیں کیا جاسکا۔ اس سلسلے میں مہدی حسن کے داماد حنیف مہدی نے ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایا کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سمیت صوبائی وزراء اورسیاستدانوں نے ہمیں یقین دہانی کروائی تھی کہ شہنشاہ غزل کی قبر کویادگار میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس کے لیے کچھ سرکاری ڈیپارٹمنٹس کوذمہ داری سونپی گئی لیکن ہمارے متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود کچھ نہیں ہوسکا۔ اس وقت شہنشاہ غزل کودنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس بیت چکے ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی مثبت عمل درآمد نہ ہوسکا۔ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت کراچی کے شاہ احمد قبرستان جوکہ شادمان ٹاؤن، نارتھ کراچی میں واقع ہے، پرقبر کے گرد چاردیواری کروادی ہے لیکن حکومت کی طرف سے کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہ آئی۔ حنیف مہدی نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ شہنشاہ غزل نے جس طرح سے اپنے فن کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، ان کی وفات کے بعدان کی آخری آرام گاہ کی تعمیر کے لیے حکومت سندھ فوری اقدامات کرے گی، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ ہماری وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے پرہنگامی بنیادوں پرایکشن لیتے ہوئے مہدی حسن کی یادگار کی تعمیرکے لیے فنڈز جاری کریں تاکہ ایک لیجنڈ کی آخری آرام گاہ پرلوگوںکی حاضری کا سلسلہ باقاعدگی سے شروع ہوسکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website