counter easy hit

علماء کرام سمیت عوام اہلسنت کیخلاف درج ایف آئی آرخارج نہ ہوسکی

Sunni people

Sunni people

لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ )اسلام آبادمیں دھرنامذاکرات کے باوجودلالہ موسیٰ میں علماء کرام سمیت عوام اہلسنت کیخلاف درج ایف آئی آرخارج نہ ہوسکی،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آبادمیں اہلسنت قائدین کے دھرنے سے اظہاریکجہتی کیلئے جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پراہلسنت کے مقامی قائدین کی طرف سے دیے گئے دھرنے کے شرکاء میں سے 22نامزداور 200نامعلوم افرادکیخلاف درج ہونے والامقدمہ تاحال ختم نہ ہوسکا،اسلام آباددھرناکے دوران اختتامی اور حتمی مذاکرات میں حکومت نے ملک بھرمیں درج اہلسنت قائدین اورعوام کیخلاف درج ہونے والے مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیاتھا،لیکن کئی روزگزرنے کے باوجودایف آئی آرمیں نامزدسمیت قائدین اور عوام اہلسنت کے سرپرایف آئی آرکی تلوارتاحال لٹک رہی ہے ،جس سے علماء کرام اور عوام اہلسنت میں شدیدبے چینی پائی جارہی ہے ،عوام نے مطالبہ کیاہے کہ دھرنے کے دوران درج ہونے والی ایف آئی آرفی الفورخارج کی جائے۔