counter easy hit

صحافی برادری میں عمرہ کی ادائیگی کا رحجان زورپکڑگیا

Umrah trend

Umrah trend

لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ ) صحافی برادری میں عمرہ کی ادائیگی کا رحجان زورپکڑگیا،کئی صحافیوں نے ان دنوں میں عمرہ اداکرلیا، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق چیف ایڈیٹرآئینہ انقلاب لالہ موسیٰ مشتاق احمدبٹ نے دوماہ قبل عمرہ کا فریضہ اداکیا،اس کے بعدروزنامہ شانہ بشانہ کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر شفاقت علی مرزاعمرہ اداکرنے چلے گئے ،وہ ابھی واپس پہنچے ہی تھے کہ سینئرصحافی افضال احمدطاہرعمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوگئے ،ان کی واپسی کے فوراً بعدمعروف صحافی منشاء بٹ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ عربیہ میں موجودہیں جبکہ مزیدکئی صحافی بھی عمرہ کی ادائیگی کیلئے ذہنی طورپرتیارہورہے ہیں۔