counter easy hit

گلی محلوں ،سڑکوں پرخود ساختہ سپیڈ بریکروں کی بھر مار

Street neighborhoods

Street neighborhoods

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی )سرائے عالمگیر گلی محلوں ،سڑکوں پرخود ساختہ سپیڈ بریکروں کی بھر مار ،ٹریفک حادثا ت میں اضافے کا سبب بن گئے ،تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر شہر کی گلی محلوں ،سڑکوں پر عوام نے از خود سپیڈ بریکر بنا لئے ہیں جن کی وجہ سے کار ،موٹر سائیکلوں کے حا دثا ت میں خطرناک حد تک اضا فہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے درجنوں افراد ہاتھ پاؤ ں تڑوا کر ہسپتا ل پہنچ چکے ہیں سپیڈبریکروں کی تعداد میں خطرناک اضافے کی وجہ سے عوام نے حکام بالا اور مقامی انتظامیہ سے فوری طور پر ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ۔