counter easy hit

بھارت دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے,راجہ نعیم نواز

 Nawaz Raja Naeem

Nawaz Raja Naeem

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) بھارت بلوچستان ،سندھ سمیت وطن کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاب کے راہنما راجہ نعیم نواز نے اپنے بیان میں کی انہوں نے کہاکہ کراچی کی عوام کو سوچنا ہوگا کہ وہ قائد تحریک عمران خان جیسی محب وطن قیادت کے ساتھ چلنا ہے یا بھارتی امداد لینے والوں کے ساتھ انہوں نے کہاکہ رینجر آپریشن کے بعد آج کراچی کے حالات گواہی دے رہے ہیں کہ ایم کیو ایم غیر ملکی طاقتوں کی آلہ کار سیاسی جماعت ہے تمام باتوں کے واضح ہونے کہ باوجود حکمرانوں کی پراسرارخاموشی یہ بتانے کے لیے کافی ہے کے حکمران پاکستان اور عوام سے مخلص نہیں ہیں لیکن ہم حکومت وقت کو بتانا چاہتے ہیں پاکستان فرد واحد کی جاگیر نہیں بلکہ بیس کروڑ محب وطن عوان کا ملک ہے جو عوامی مفادکے خلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے بلکہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں کا راستہ روکیں گے۔