counter easy hit

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے متعلق پشاور میں آگہی تقریب

 Peshawar awareness event

Peshawar awareness event

پشاور ……پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے حوالے سے پشاور میں آگاہی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے خطاب کیا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اسٹاک ایکس چینج پشاور میں اپنی شاخ کھولنا چاہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔11 جنوری کو کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکس چینجز سنگل پلٹ فارم پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کا انضمام ہونے والا ہے۔اس حوالے سے پشاور میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا قیام بہترین فیصلہ ہے، اگر اس سے خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک کے سرمایہ کاروں کی ضروریات پوری ہوتی ہیں تو پشاور اسٹاک ایکس چینج کی ضرورت نہیں رہے گی۔سکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفرالحق کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ کسی بھی ملک کے ترقی میں انجن کا کردار ادا کرتاہے۔ایم ڈی کراچی اسٹاک ایکس چینج ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج بننے سے چھوٹی کمپنیاں بھی مارکیٹ سے اپنے لئے سرمایہ اٹھا سکیں گی