counter easy hit

دنیا میں 2008ء کی طرح کے معاشی بحران کا خدشہ،امریکی ماہر

The 2008 economic crisis

The 2008 economic crisis

کولمبو…….امریکی ماہر معاشیات اور بینکار جارج سوروس نے خبردار کیا ہے کہ چین میں اقتصادی سست روی کے باعث دنیا بھر میں 2008 کی طرح کا معاشی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔سری لنکا میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جارج سوروس کا کہنا تھا کہ چین کو اپنی معیشت میں بڑے چیلنج درپیش ہیں جس سے بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ مالیاتی مارکیٹوں کو دیکھا جائے تو 2008 کا معاشی بحران یاد آتا ہے۔ یرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں اقتصادی سست روی کی وجہ سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں اور اب تک دنیا بھر میں حصص کی قیمتوں میں 687 ارب ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔