counter easy hit

پاکستان انڈونیشیا کو 10 لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرے گا

l export 10 million metric tons of rice

l export 10 million metric tons of rice

اسلام آباد…….. وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان انڈونیشیا کو آئندہ4 سالوں میں40کروڑ ڈالر کا 10لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرے گا۔ پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔چاول وزارت تجارت کے ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور انڈونیشیا کے سرکاری تجارتی ادارے کے ذریعے برآمد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹی سی پی نے 15000 میٹرک ٹن کے پہلے ٹینڈر کو حتمی شکل دے دی ہے، جس میں5000میٹرک ٹن باسمتی چاول اور 10 ہزار میٹرک ٹن غیر باسمتی چاول شامل ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزارت تجارت کی بڑی کامیابی ہے کہ ملک میں چاول کے ذخائر کی برآمد کیلئے آئندہ 4سالوں کیلئے مستقل منڈی تلاش کر لی گئی ہے ، پاکستانی چاول کی خریداری میں بین الاقوامی دلچسپی کی وجہ سے ملک میں باسمتی چاول کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، اس کی بدولت حالیہ اور گزشتہ سال کی فصلوں کی قیمتوں میں خوش آئند اضافہ دیکھا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزارت تجارت چاول کی برآمد بڑھانے کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے تعاون سے 2016ءمیں اہم قانون سازی کرے گی جس میں چاول کے زائد پیداوار کے نئے بیج اور پاکستانی باسمتی کی جغرافیائی نشاندہی کیلئے قانون لائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت تجارت کا انڈونیشیا سے10 لاکھ میٹرک ٹن چاول کی برآمد کا معاہدہ انتہائی خوش آئند ہے جس سے آئندہ سالوں میں چاول کے کسانوں کو مزید کاشت کی ترغیب ملے گی اور چاول کے نرخوں میں بے یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو گا