counter easy hit

سودکے حامی صدراوروزیراعظم دنیااورآخرت میں اپنابدترین انجام سوچ لیں,اظہراقبال حسن

azhar iqbal hassanلالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) سودکے حامی صدراوروزیراعظم دنیااورآخرت میں اپنابدترین انجام سوچ لیں،سودلینے ،دینے اورلکھنے والوں کی اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے کھلی جنگ ہے،کسی کو بھی پاکستان کی اسلامی اور نظریاتی اقدارسے کھیلنے نہیں دینگے،ان خیالات کا ا ظہارجماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہراقبال حسن نے لالہ موسیٰ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان سے محبت کے جرم میں بنگلہ دیش میں پھانسیوں پرپاکستانی حکمرانوں کے ضمیرکو جھنجوڑاہے،مگروہ بے حسی اور بے ضمیری کی انتہاکررہے ہیں،پاکستان کے عوام اب تو پہچان لیں کہ پاکستان سے کس کو محبت ہے اور کون اس دعویٰ میں جھوٹاہے ہم پاکستان کی محبت میں اپنی جان لٹادیں گے مگرکسی کوپاکستان کے نظریہ سے نہیں کھیلنے دیں گے،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں ہاراورجیت سے بالاترہوکر ملک میں اللہ اور اس کے رسول کے نظام کے نفاذکی جدوجہداور غریوں کے حقوق کی آوازبلندکرتے رہیں گے،جماعت اسلامی ایک نظریہ اور تحریک کا نام ہے،کارکن اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کیلئے ہردروازے اور ہردل پردستک دیں،ملک کا مستقبل عظیم الشان اسلامی انقلاب سے ہی وابستہ ہے۔