counter easy hit

ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی خاتون دم توڑگئی

15229795لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) تین ہفتہ قبل ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والی خاتون لاہورکے ہسپتال میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعددم توڑگئی،بتایاجاتاہے کہ فیصل سٹریٹ لالہ موسیٰ کے رہائشی قمرسراج کی اہلیہ صادق آبادکے قریب جی ٹی روڈ پر سڑک کراس کرتے ہوئے اپنے بچوں سمیت شدیدزخمی ہوگئی تھی ،جسے ابتدائی طبی امدادکے بعدلاہورکے ہسپتال میں ریفرکردیاتھاجہاں ڈاکٹروں کی سرتوڑ کوششوں کے باوجودخاتون گزشتہ روزدم توڑ گئی ۔