counter easy hit

نواز شریف کو کچھ مشیروں نے غلط مشورے دیئے: شہباز شریف

اسلام آباد: دھرنوں کے باجود نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، 15سالوں سے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا، ماضی میں بجلی کے نام پر کرپشن ہوئی: وزیراعلیٰ پنجاب

Some advisers gave false advice to Nawaz Sharif: Shahbaz Sharifوزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) کا قائد منتخب کیا گیا، بعض سیاسی پارٹیوں نے کل بدترین مخالفت کی، کہا گیا کہ ایک شخص کے لیے قانون بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا مخالفین کو واویلا کرنے کا حق نہیں پہنچتا، دھرنوں کے باجود نوازشریف نے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا، 15 سالوں سے ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بجلی کے نام پر کرپشن ہوئی، قوم کی دولت کو لوٹا گیا، نوازشریف کی قیادت میں توانائی منصوبوں کو تاریخ میں لکھا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا توانائی منصوبوں میں شفافیت کی 70 سال کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کیا احتساب صرف نواز شریف کیلئے ہے، تنقید کرنے والوں نے خیبرپختونخوا میں کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کی، کے پی کے میں ڈینگی نے وار کیا تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو اپنی وزارت سے پیار تھا، انہوں نے غلط مشورے دیئے۔