لاہور: اداکارہ وگلوکارہ انیقہ علی نے کہا ہے کہ ایک فنکارکی سب سے اولین پسند توبڑی اسکرین پرکام کرنا ہی ہوتی ہے، اس لیے میں بھی سلوراسکرین پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا عزم رکھتی ہوں۔

انیقہ نے کہا کہ ہمیں کامیڈی، رومانٹک اور میوزیکل فلمیں زیادہ سے زیادہ بنانی چاہئیں، فلم میں رومانٹک کردار کرنا اچھا لگتا ہے، صرف وہی آئٹم سانگ کروں گی جس کا گانا میری آواز میں ریکارڈ ہوا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انیقہ علی نے کہا کہ فلم میں میوزک کاشعبہ بھی بے حد کمزور ہے۔ نوجوان فلم میکرز اس کو بہترکرنے پر بھی غور کریں۔ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، اگرتھوڑی سی توجہ دی جائے اورلابی سسٹم سے باہرنکل کرٹیلنٹ کومیوزک کے شعبے میں متعارف کروایا جائے تویقیناً اس سے بہتری آئے گی۔








