اسلام آباد: اب عملی طور پر ن لیگ نے الیکشن کمیشن اور آئیں کو روبرو کھڑا کر دیا ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں جو جتنا بڑا کرپٹ ہو گا اسے تمغہ دیا جائے گا: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان

بابراعوان نے کہا کہ کل سرکاری گاڑیوں میں مجرم کے تحفظ کا دن منایا گیا، پی ٹی آئی اس ترمیم کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھے گی، پارلیمنٹ ن کی نہیں، کل وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ ریاست کے اندر ریاست نہین چلے تو نام لے کس کو کہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ن کے منہ میں مودی کی زبان اور بی جے پی کے الفاظ ہیں، بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں جو جتنا بڑا کرپٹ ہو گا اسے تمغہ دیا جائے گا، جیسے کل نواز شریف کو تمغہ دیا گیا۔








