counter easy hit

گلوکارہ رابی پیرزادہ وزیر اعظم اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے نقش قدم پر چل نکلی ، بڑا کام کرنے کا عندیہ دے دیا

Singer Rabbi Pirzada follows in the footsteps of Prime Minister and DG ISPR, pointing to great work

لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لبرٹی چوک پہنچنے اور 6 ستمبر کو پاک فوج کے کسی شہید کے گھر جانے کا اعلان کردیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا عمران خان نے پوری قوم کو یہ کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر کشمیر

کیلئے آواز اٹھانی ہے۔ میں اپنے وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہوں، اس جمعے کو 12 بجے لبرٹی چوک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود ہوں گی، ہم سب عمران خان کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو قوم سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ تمام پاکستانی ہر جمعے کو دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک کشمیریوں کیلئے کھڑے ہوں اور ان کیلئے آواز اٹھائیں۔رابی پیر زادہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی اپیل پر بھی لبیک کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ 6 ستمبر کو کسی شہید کے گھر ضرور جائیں گی۔خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ 6 ستمبر کو کسی ایک شہید کے گھر ضرور جائیں اور ان کا شکریہ ادا کریں ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق آئی ایس پی آرمیں یوم دفاع وشہداکے حوالے سے کانفرنس کانعقاد کیا گیا جس میں ملک بھرسے سول وفوجی حکام کی شرکت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرشہیدکے گھرجانے کاسلسلہ جاری رکھاجائےگا، گزشتہ سال بہت اچھاردعمل رہااورہرشہیدکویادکیاگیا،میجرجنرل آصف غفورکا کہناتھا کہ اس سال بھی ہرشہیدکے گھرپہنچیں گے،عوام سے درخواست ہے وہ شہداکے ورثاس ے ملیں اور ان شکریہ اداکریں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گلی گلی،محلے محلے میں شہداکی تصاویرآویزاں کی جائیں،عظیم قومیں اپنے شہداکویادرکھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی “کشمیر بنے گاپاکستان”تقریبات کاحصہ ہوگا۔میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقدہوگی ،یوم دفاع وشہداکی تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے، جی ایچ کیومیں تقریب شام کے بجائے دن کے وقت ہوگی جس میں صرف شہداکے ورثااورغازی شرکت کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ یادگارشہداپرحاضری دیں گے اورپھول چڑھائیں گے،آرمی چیف شہداکے ورثااورغازیوں سے ملاقات بھی کریں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فارمیشن اورشہرشہرتقریبات ہوں گی، یوم دفاع کی مناسبت سے چھاؤنیوں میں ہتھیاروں کی نمائش ہوگی “کشمیر بنے گاپاکستان”تقریبات کاحصہ ہوگا،عوامی مقامات پرشہداکی تصاویرآویزاں کی جائیں گی ،عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے، میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ”کشمیرآور”کے سلسلے میں بھی بات چیت جاری ہے،دوپہر 12بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے ،12 بجے قومی اورکشمیرکاترانہ بجایاجائےگا،پوری قوم اپنے اپنے علاقے اورکام کی جگہ اکٹھی ہوگی ،اس سلسلے میں نوجوانوں بالخصوص طلباسے شرکت کی اپیل کی گئی جس میں کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کااظہارکیاجائے گا، قومی ہیرو، شوبزاور میڈیانمائندے بھرپورشرکت کریں گے۔ واضح رہےشاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ”چلو کشمیریوں کیلئے وزیراعظم کی اپیل پر بحیثیت قوم عمل کرتے ہیں۔ میں جمعہ کے روز 12 بجے مزار قائد پہنچوں گا۔ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آپ بھی وہاں پہنچیں اور میرا ساتھ دیں۔ 6 ستمبر کو میں ایک شہید کے گھر بھی جاﺅں گا جبکہ جلد ہی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ بھی کروں گا۔“واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے حالیہ خطاب میں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کے روز 12 بجے اپنے گھروں، دفاتر وغیرہ سے باہر نکلیں اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ساڑھے بارہ بجے تک سڑکوں پر رہیں تاکہ پوری دنیا کو معلوم ہو سکے کہ ہر پاکستانی کشمیریوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website