counter easy hit

عروف اداکارہ مہوش حیات نے عالیہ بھٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیا کچھ کہہ ڈالا؟ جانیے

What did the celebrated actress Mahesh Hayat criticize Aaliyah Bhatt? Learn

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے پاکستانی گانا چرانے اور اسے عجیب و غریب انداز میں بنا کر پیش کرنے پر بالی ووڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیاہے اور سیدھی سیدھی سنا ڈالی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عالیہ بھٹ کی ایک میوزک ویڈیو ”پراڈا“ منظر عام پر آئی تھی، جو دراصل ملکہ ترنم نورجہاں کے 32 سال پرانے فلمی نغمے”کالے رنگ کا پراندا“ اور پاکستانی پاپ بینڈ وائٹل سائنز کے 27 سال پرانے گانے”گورے رنگ کا زمانہ“ کی نقل تھی۔سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور بھارتی بینڈ ”دوربین“ کو پاکستانی گانے چراکران کے عجیب و غریب ریمیکس بنانے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ اداکارہ مہوش حیات بھی پیچھے نہیں رہیں۔مہوش حیات نے ٹویٹر پربھارتیوں کی پاکستانی گانے چرانے کی روایت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا یہ بہت عجیب بات ہے کہ ایک طرف تو بھارت پاکستان کو رسوا کرتا ہے اور دوسری طرف ہمارے ہی گانے ہماری اجازت کے بغیر چراتا ہے۔ بالی ووڈ کے نزدیک کاپی رائٹ کی خلاف ورزی اور رائلٹی کی ادائیگی کی کوئی اہمیت نہیں۔مہوش حیات کی اس ٹوئٹ نے بھارتی میڈیا میں ہنگامہ مچادیا ہے اور بھارتی میڈیا اپنی صفائیاں پیش کرتے ہوئے اس حقیقت کو مہوش حیات کا الزام قرار دے رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق قسمت کی دیوی مہربان ہو تو خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہود عالم کے ساتھ ہوا جنہیں دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی اور جمناسٹک کے کھلاڑی مشہود عالم 5 سال قبل امریکا منتقل ہوئے۔مشہود نے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں وہ دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ہالی وڈ کی یہ ایکشن فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی لیکن اس کے پہلے ٹیزر نے ہی مداحوں میں تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں مشہود کے ساتھ ساتھ گلین بیگرلے شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض احمیت اتالے نے سر انجام دیے ہیں۔ پاکستانی ہیرو مشہود کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ فلموں میں ولن کا کردار پسند ہے اور وہ فلموں میں ولن کا کردار کرنے کے خواہشمند ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website