counter easy hit

سندھ رینجرز کی محنت اور قربانیاں امن آپریشن کی تاریخ ہے، کورکمانڈر کراچی

Sindh Rangers hard work and sacrifices of peace operations, Corps Commander Karachi

Sindh Rangers hard work and sacrifices of peace operations, Corps Commander Karachi

کراچی: کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کے قیام میں سندھ رینجرز نے اہم  اور کلیدی کردار ادا کیا ہے ان کی محنت اور قربانیاں امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں۔

یس نیوز کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے ان کا استقبال کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ڈی جی رینجرز سندھ  بلال اکبر چیف آف جنرل اسٹاف تعینات

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے سیکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن قائم کرنے میں سندھ رینجرز کا کلیدی کردار رہاہے جس پر رینجرز کے تمام افسران اور اہلکار داد کے مستحق ہیں ،سندھ رینجرز کی قربانیاں اور محنت کراچی کے امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website