counter easy hit

مسلم لیگ(ن) عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے،شہزاداقبال انصاری

 shzadaqbal Ansari

shzadaqbal Ansari

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)مسلم لیگی راہنماء وکوارڈی نیٹرمحکمہ واپڈالالہ موسیٰ شہزاداقبال انصاری نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لئے بھی عملی اقدامات کر رہی ہے ،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے اس کمی کے ثمرات عام آدمی تک بھی پہنچائیں گے تمام انتظامی افسران عمل درآمد کرائیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے عین مطابق یہاں پر بھی کمی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے تمام انتظامی افسران کو بھی تاکید کی کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔