counter easy hit

چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن کب مکمل ہو گا، مشتاق سکھیرا کا حتمی تاریخ دینے سے انکار

 Mushtaq Sukhera

Mushtaq Sukhera

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کامیابی تک جاری رہے گا جبکہ آپریشن ختم ہونے کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔
لاہور: (یس اُردو) دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن روکا نہیں زیادہ شدت سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور رینجرز کے جوان پوری طرح ساتھ دے رہے ہیں۔ آپریشن سے قبل پورے علاقے کی ریکی کی گئی جبکہ ریکی میں پاک فوج، رینجرز اور متعلقہ پولیس حکام شامل رہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پویس جوانوں کو آپریشن میں جانے سے پہلے فوج نے تربیت دی جبکہ ایسے آپریشنز میں شہادتیں ہوتی ہیں۔ مشتاق سکھیرا نے مزید کہا کہ چھوٹو گینگ کو اب ایک جزیرے تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ آپریشن کے شروع میں چار دہشت گردوں کو مارا گیا جس کے بعد زمینی حالات تیزی سے تبدیل ہوئے اور حکمت عملی پر تنقید کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ آپریشن کے دوران فیصلہ موقع پر موجود فیلڈ کمانڈ کرتی ہے۔