counter easy hit

سپریم کورٹ کی پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے جج دینے سے انکار کی تردید

The Supreme Court

The Supreme Court

سپریم کورٹ نے پاناما لیکس معاملہ کی تحقیقات کے لئے جج دینے سے انکار کی خبروں کی تردید کر دی، رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ تحقیقاتی کمیشن کے لئے جج دینے سے انکار کے معاملہ سے مکمل طور پر لاعلم ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) رجسٹرار سپریم کورٹ ارباب عارف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میڈیا میں پاناما لیکس معاملہ کی تحقیقات کے لئے عدالت عظمیٰ کی جانب سے ججز دینے سے انکار کی خبروں بارے کسی قسم کا علم نہیں رکھتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کا مطلب چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز ہیں۔