counter easy hit

راجن پور آپریشن میں پولیس ناکام ، فوج کی مدد طلب کر لی گئی

Rajanpur Police failed

Rajanpur Police failed

ڈاکوئوں نے چوبیس اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ، سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کرفیو ، چار کلومیٹرز کا علاقہ سیل کر دیا گیا
راجن پور (یس اُردو) کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن اٹھارہویں روز میں داخل ہوگیا ،
ایلیٹ فورس کے مزیدتین سو جوان تحت پتن کے مقام پر پہنچ گئے ۔ سیکورٹی فورسز نے چار کلومیٹر کے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ۔ ڈاکوؤں نے چوبیس اہلکاروں کو اب بھی یرغمال بنا رکھا ہے ۔ کچے میں پنجاب پولیس ناکام ،
آخر کار فوج سے مدد مانگی تو سیکورٹی فورسز کو میدان میں اترنا پڑ گیا ۔ سیکورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کرکے چار کلومیٹر کے علاقہ سیل کر دیا تاکہ ایک بھی ڈاکو بچنے نہ پائے ۔ ایلیٹ فورس کے مزید 300 جوان بھی پتن پہنچ چکے ہیں ۔ جبکہ 24 یرغمالی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے پنجاب پولیس نے فائرنگ روک رکھی ہے ۔زخمی 4 پولیس اہلکاروں کو شیخ زید ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ اور پانچ ڈاکو ہلاک کر دیئے ۔ چھوٹو گینگ کے ایک سو پچاس سے زائد سہولت کار پکڑے جاچکے ہیں ۔ چھوٹو گینگ کے خلاف اس سے پہلے پنجاب پولیس نے چھ آپریشن کیے لیکن ہر بار چھوٹو گینگ بچ کر نکل گیا ۔ گینگ کے پاس بھاری ہتھیار اور بھارتی ساختہ اینٹی کرافٹ گنیں بھی موجود ہیں ۔