counter easy hit

ہمیں عمران خان کے دور میں شروع ہونے والے اس کام پر بڑی خوشی ہے ۔۔۔۔ شہباز شریف کس بات پر تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہو گئے ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم (ن) کے رکن اور قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے گوادر پورٹ کے ذریعے کارڈ ٹریٹ شروع ہونے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خوشی ہیں کہ گوادر پورٹ پر تجارت شروع ہوگئی جس سے ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھلیں گے شہبازشریف نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا

لاہور شہر میں داخل ہونے والے ہر مرد و عورت کو اب کیا کرنا لازمی ہو گا ؟ جرائم کے خاتمے کے لیے لاہور پولیس کا انوکھا فیصلہ

 

کہ سی پیک گیم چینجر ہے جسے پاکستان علاقائی رابطے کا مرکز بن جائے گا چینی صدر کی طرف سے ترقی اور خوشحالی کے پھیلاؤ کا آئیڈیا پورے خطے کے لیے خوشحالی کا راستہ کھول دے گا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی رہا ہے، پاکستان کی کوششوں سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے۔واشنگٹن میں امریکی ارکان کانگریس سے ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات 7دہائیوں پر مشتمل ہیں ، پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی رہا ہے ۔

یک نہ شُد 2 شُد ۔۔۔!!! حریم شاہ اور صندل خٹک کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر، دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں اور سننے والوں کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے طالبان مذاکرات کی میز پر آئے ،افغانستان سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں ، طالبان سے مذاکراتی عمل میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔وزیر خارجہ شامحمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بزرگوں اور جوانوں کوگرفتار کیاجارہاہے ، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، بھارت تاثر دے رہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں، بھارت کا شہریت بل بھارتی شہریوں نے بھی مسترد کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوداعش سے متعلق خدشات ہیں، خطے میں داعش کے خاتمہ کیلئے پارٹنرز سے تعاون کررہے ہیں،پاکستان خطے میں امن چاہتاہے۔ اس موقع پر امریکی ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے ، پاکستان کومزید مضبوط بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

SHEHBAZ SHARREIF, BACKS, PTI, GOVERNMENT, ON, SOME, ISSUES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website