counter easy hit

داڑھی منڈواؤ ورنہ خود کشی کر لوں گی، بھارتی بیوی کی خاوند کو دھمکی

Shave the beard

Shave the beard

ارشد بدرالدین نامی بھارتی شہری کو اس کی اہلیہ نے مشکل میں ڈال دیا ہے۔ خاتون کا مطالبہ ہے کہ وہ اپنی ڈاڑھی منڈھوا دیں ورنہ وہ خود کشی کر لے گی۔
نئی دہلی: (یس اُردو) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ میں اپنی نوعیت کا منفرد معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک باریش شہری اپنی اہلیہ سے بے حد پریشان ہیں۔ اہلیہ نے اسے دھمکی دی ہے کہ وہ شاہ رخ اور سلمان کی طرح کلین شیو رہے، ورنہ میں خود کشی کر لوں گی۔ متاثرہ شخص نے اس کی شکایت حکام سے بھی کی ہے۔ ارشد کو ڈر ہے کہ اگر اس کی اہلیہ نے کوئی نامناسب قدم اٹھا لیا تو وہ پھنس سکتے ہیں۔ ارشد کا الزام ہے کہ ان کی اہلیہ سمارٹ فون کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہیں۔ اپنی درخواست میں ارشد نے حکام کو لکھا ہے کہ میں نے اپنی اہلیہ کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ جب کچھ دن پہلے میں نے انہیں ڈانٹا تو وہ رونے لگیں اور انہوں نے بچوں کو زہر دے کر خود کشی کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔ ادھر ضلع مجسٹریٹ دنیش چندر کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کے لئے ارشد کے خط کی ایک کاپی ایس ایس پی کو بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔