counter easy hit

شرجیل میمن کی آج احتساب عدالت میں پیشی کا امکان

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو آج احتساب عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Sharjeel Memon is likely to be present in the accountability court todayآصف زرداری کے قریبی ساتھی اور پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو کرپشن کیس میں کل سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتارکیا گیا۔ پانچ ارب ستتر کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں سندھ کے سابق وزیر اطلاعات کی ضمانت منسوخ کردی گئی تھی۔

گرفتاری سے بچنے کے لیے شرجیل میمن 6 گھنٹے تک عدالت کے احاطے میں موجود رہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ ہوتا رہا۔ گرفتاری کے موقع پر شدید دھکم پیل کے دوران شرجیل میمن کی قمیص کے بٹن ٹوٹ گئے، گیارہ شریک ملزمان بھی عدالت کے باہر سے گرفتار کیے گئے ہیں۔