counter easy hit

شنگھائی ٹینس ٹورنامنٹ، کروشیا کے میرین چیلیک نے اپنا میچ جیت لیا

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری، آسٹریلین کھلاڑی نک کیئر ای اوس زخمی ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

Shanghai tennis tournament, Marin Cilic of Croatia won their matchشنگھائی ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ آسٹریلیا کے نک کیئر ای اوس کا مقابلہ امریکا کے اسٹیو جانسن سے ہوا۔ آسٹریلین کھلاڑی کندھے میں تکلیف کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ کروشیا کے عالمی نمبر پانچ میرین چیلیک کا میچ برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ سے ہوا، جس میں انہوں نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور سات چھ سے کامیابی سمیٹی۔ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوترو اور اٹلی کے فیبیو فوگینینی نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لیے۔