counter easy hit

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ، آسٹریلیا نے شام کو 2-1 سے شکست دیدی

سڈنی: فٹبال ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کوالیفائر میں سنسنی خیز مقابلے، آسٹریلیا نے شام کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ جنگ سے تباہ حال شامی شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

The World Cup qualifying round, Australia defeated Syria by 2-1فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کوالیفائنگ کیلئے زبردست مقابلے جاری ہیں، سڈنی میں آسٹریلیا اور شام کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔ آسٹریلیا کے فارورڈ ٹم کاہل نے تیرہ ویں اور چھیانویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی یقینی بنا ئی۔ جنگ سے تباہ حال شام کے کھلاڑیوں نے بھی خوب جان لگائی اور کھیل کے اختتام تک جم کر مقابلہ کیا۔ ادھر دمشق میں تماشائی بھی بھر پور پرجوش رہے، تاہم شام کی پہلی بار فٹبال ورلڈ کپ کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔