counter easy hit

شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہمفت ہنرسکھانے کا بہت خوبصور ادارہ ہے, ڈاکٹر انوشے افضل

Shamsa Free Vocational Training Institute

Shamsa Free Vocational Training Institute

گلیانہ(عبدالغفورمرزا)ممتاز وویمن فزیشن لیڈی ڈاکٹر انوشے افضل نے کہاہے کہ شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ علاقے کی خواتین کوبالکل مفت ہنرسکھانے کا بہت خوبصور ادارہ ہے وہ گزشتہ روزادارہ ہذا کی دوسری تقریب تقسیم اسناد سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ اس گئے گزرے دور میں خواتین کے لئے بالکل مفت اتنے اچھے اچھے کورسز کا اہتمام ادارے کی علاقے کے عوام سے محبت اور خدمت انسانیت کی عمدہ مثال ہے۔اس موقع پہ خطاب کرتے ہوئے ممتاز ماہر تعلیم ریٹائرڈپرنسپل الحاج محمد اسلم بھٹی نے کہا کہ حاجی امتیاز احمد اور ان کے بیٹوں نے جس عظیم مشن کا آغاز کیا ہے قابل ستائش ہے۔حقیقت میں زندگی کا مقصداووروں کے کام آنااور اللہ کی مخلوقات کی خدمت اور حسن سلوک ہی ہے انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے عزیزالرحمان مجاہد بھی شاباش کے مستحق ہیں جنھوں نے اتنی محنت اور لگن سے اس ادارے کے قیام اور بہت تھوڑی مدت میں استحکام کے لئے دن رات ایک کر دیا۔ادارے سے ٹریننگ حاصل کرنے والی طالبات نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم یہاں سے ہنر حاصل کرکے اپنے اپنے گھروں میں ذاتی کاروبار کا آغاز کریں گی اورزندگی کی دوڑ میں اپنے اہل خانہ کا ہاتھ بٹائیں گی اس موقع پہ شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ کے ایڈمنسٹریٹر عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلیانہ میں نادار اور مستحق بچیوں اور گھروں میں فارغ بیٹھی خواتین کو چار ماہ کے مختصر دورانیے میں بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کی مفت تربیت دی جاتی ہے اور اس وقت تک ہم 95خواتین کو یہ ہنر سکھا چکے ہیں جن میں سے بیشتر اپنے اپنے گھروں میں کام کا آغاز کر چکی ہیں اس موقع پہ محترمہ ام شمسہ، محترمہ ام عزیزبیگم پروین اسلم بھٹی، محترمہ زینب عزیز، محترمہ مسز سبحانی اور ڈاکٹر انوشے افضل نے ادارے سے ٹریننگ مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔