counter easy hit

محنت کش کے ہاتھ قلم،پاکستانی نژادامریکی علاج کرائیں گے

Working hand pen, Pakistan

Working hand pen, Pakistan

شیخوپورہ……..شمالی امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم نے ہاتھ کاٹے جانے سے معذورہونے والے نوجوان کا علاج کرانے کا اعلان کیاہے۔نارتھ امریکہ ایسوسی ایشن آف پاکستانی ڈاکٹرز کی صدر ڈاکٹر صائمہ ظفر نے معذور نوجوان ابوبکر کا علاج کرانے کیلئے ڈسٹرکٹ اسپتال شیخوپورہ کے ڈاکٹر بابر امین سے رابطہ کرلیا۔ ڈاکٹر صائمہ ظفر نے معذور نوجوان کےبارے میں معلومات حاصل کیں۔ڈاکٹر بابر امین کے مطابق محنت کش کو مصنوعی ہاتھ لگوانے کے لیے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن منتقل کیا جائے گا، اگرپاکستان میں علاج ممکن نہ ہوا تو اسے امریکا لے جایا جائےگا۔