counter easy hit

شاہد خاقان عباسی اور علیم خان کو سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان کے حلقوں سمیت 26 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی۔امیدواروں کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستوں کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلیوں کے 16 حلقوں پر دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی۔

قومی اسمبلی کے ایسے حلقے جہاں دوبارہ گنتی ہونی ہے ان میں این اے 57 راولپنڈی، این اے 158 ملتان، این اے 110 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 15 ایبٹ آباد، این اے 10 شانگلہ، این اے 159 ملتان، این اے 170 بہاولپور، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 140 قصور شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 290، 291 اور 292 ڈی جی خان میں بھی دوبارہ گنتی ہوگی جب کہ پی پی 220 ملتان اور پی پی 228 میں بھی دوبارہ گنتی کا عمل ہوگا جبکہ پی پی 111 فیصل آباد، 232 وہاڑی، 267 رحیم یارخان، پی پی 102 فیصل آباد، 285 ڈی آئی خان ، پی پی 191 پاکپتن ، پی پی 223 ملتان،پی پی 253 ،پی پی 246 بہاولپور،پی پی 185 اوکاڑہ،پی پی 27 جہلم، پی پی 219 ملتان،پی پی 256 رحیم یارخان، پی پی 186 اوکاڑہ، 137 شیخوپورہ ، پی پی 170لاہور،پی پی 255 رحیم یارخان میں دوبارہ گنتی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی این اے 57 راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑ رہے تھے جبکہ عبد العلیم خان این اے 129 لاہورسے انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔