counter easy hit

ووٹر نے پرچی پر مہر لگانے کی بجائے عائشہ گلالئی کے لیے پیغام لکھ دی

نوشہرہ: خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں ووٹر نے بیلٹ پیپر پر عائشہ گلالئی کے لیے ”آئی لو یو“ لاکھ دیا۔ مقامی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق این اے 25 نوشہرہ ون میں مسترد ووٹوں کی گنتی کے دوران ریٹرننگ آفیسر کو ایک ایسا ووٹ ملا جس پر عائشہ گلالئی کے لیے ’آئی لو یو ‘تحریر تھا، یہ واحد ووٹ عائشہ گلا لئی کو رسالپور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2 بوتھ نمبر 1 سے حاصل ہوا جس پر مہر کی جگہ ووٹ ڈالنے والے آدمی نے عائشہ گلالئی کو محبت کا اظہار کیا۔