counter easy hit

دھاندلی الزامات؛عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے، ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے رہنما پاکستان عوامی لیگ کا اجلاس

دھاندلی الزامات؛عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے، ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے رہنما پاکستان عوامی لیگ کا اجلاس

.راولپنڈی: (پریس ریلیز) پاکستان عوامی لیگ عوام کی امنگوں کی ترجمان بن کر ہر فورم پر نمائندگی جاری رکھے گی قومی انتخابات میں عوام کی اکثریت نےپاکستان عوامی لیگ کے منشور کو بھرپور پزیرائی بخشی ہے ان خیالات کا اظھار پاکستان عوامی لیگ عوام کے چئیرمین چودھری ناصر محمود نے رہنما پاکستان عوامی لیگ امیدوار قومی اسمبلی راولپنڈی اصغر علی مبارک اورعثمان ملک ،بلال احمد ،عبدالقدوس اور دیگر سے پاکستان عوامی لیگ کے اجلاس میں گفتگو کرتے هوے کیا چئیرمین چودھری ناصر محمود نے کہا کہ پاکستان عوامی لیگ تمام تر تحفظا ت کے باوجود عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ھوے اکثریت حاصل کرنے والی پارٹی کو اقتدار منتقل کرنے کی حمایت کرے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں ،اس فارمولے کے تحت مرکز میں حکومت سازی کا حق تے ھوے پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان اور پنجاب میں حکومت کا حق پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کو ملنا چاھییے اگر ایک دوسرے کے عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو سکتا ہے رہنما پاکستان عوامی لیگ امیدوار قومی اسمبلی راولپنڈی اصغر علی مبارک نے اس موقع پر کہا کہ مرکز میں بننے والی حکومت کمزور ہوگی کیونکہ اپوزیشن یکجا ھو چکی ھیں تاہم ضروری ھے کہ مرکز میں اکثریتی پارٹی کو بھرپور موقع ملنا چاہیے تاکہ ملک معاشی بحران سے بچا جا سکے اصغر علی مبارک نے کہا کہ اگرچہ تحریک انصاف اکثریتی پارٹی ہے ، لیکن اسے نمبر گیم پوری کرنے کیلئے دیگر جماعتوں کی ضرورت پڑے گی تحریک انصاف کے طرف سے ہارس ٹریڈنگ کرنا درست اقدام نہیں ھے انہوں نے کہا کہ ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا حالیہ انتخابات میں تاریخی دھاندلی نہیں بلکہ ”تاریخی دھاندلہ” ہوا، تاریخی دھاندلی پر الیکشن کمیشن تحلیل کرکے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اصغر علی مبارک نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں سب سے پہلے پاکستان عوامی لیگ امیدوار قومی اسمبلی راولپنڈی کی حیثیت سے پری پول رگنگ ”قبل از انتخابات دھاندلی کی شکایت درج کروائیں جن پر آج تک فیصلہ نہیں ہوسکا ان تین الگ الگ شکایات میں واضح اشارہ دیا تھا انتخابات پاکستان کی تاریخ کے متنازعہ ترین انتخابات ہونگے اور ایسا ہی ہوا اگر میری شکایات پر عمل درآمد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل کروایا جاتا تو یہ حالات نہ ہوتے جبکہ آج ہر سیاسی پارٹی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگا کرانتخاباتکو پاکستان کی تاریخ کے متنازعہ ترین انتخابات قرار دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر شہروں سے پاکستان عوامی لیگ بھرپور حصہ لے گی