counter easy hit

مجھے کوئی سپرسٹار کہے تو عجیب لگتا ہے: شاہ رخ

 Shah Rukh

Shah Rukh

کنگ خان کا کہنا ہے فلموں میں اپنے کردارکے ساتھ خوش رہتا ہوں اور دیکھنے والوں کو بھی خوش رکھنا چاہتا ہوں۔
ممبئی: (یس اُردو) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں 25 سال گزار لیے۔ جس کے بعد جو کچھ حاصل کیا وہ زندگی سے زیادہ ہے اور اب اس سے دور نہیں جایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی مجھے سپرسٹار کہتا ہے توعجیب لگتا ہے۔ فلموں میں اپنے کردارکے ساتھ خوش رہتا ہوں جب کہ دیکھنے والوں کو بھی خوش رکھنا چاہتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے کردار میں ڈھل جاتے ہیں چاہے وہ رومانوی کردار ہو یا کوئی اور کردار ہو۔