counter easy hit

سیاسی صورتحال پر کڑی نظر ہے، ابھی کچھ نہیں بول سکتا: عشرت العباد

A close eye on the situation

A close eye on the situation

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کہتے ہیں سیاسی صورتحال دیکھ رہا ہوں، سن رہا ہوں اور سوچ رہا ہوں۔ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
کراچی: (یس اُردو) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے بارے میں کچھ نہیں بول سکتا البتہ موجودہ سیاسی صوتحال پر کڑی نظر ہے۔ عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ انتظامی امور میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کے کام میں مداخلت نہیں کر رہی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد عباسی شہید اسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انتظامی امور سمیت اسپتالوں کی صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا عباسی شہید اسپتال میں ادویات کی کمی ہے جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔