counter easy hit

رونالڈینو سمیت7فٹبالرز پاکستان پہنچ گئے

seven, international, footbalers, including, Ronaldinio, reached, Pakistanدنیا بھر میں مشہور و معروف فٹبال آئیکون، برازیل کے رونالڈینو، روبرٹو کارلوس سمیت7فٹبالرز اسلام آبادپہنچ گئے، یہ کھلاڑی پاکستان میں دو نمائشی فٹبال میچز میں حصہ لیں گے ۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے فٹ بال آگئی، فٹبال فینز کے لیے اچھی خبر ہے کہ برازیلین فٹبالر رونالڈینو، روبرٹو کارلوس، رائن گگز، رابرٹ پائرز، فرانسس نکلولس اینلکا، جارج بوٹنگ، ڈیوڈ جیمز پر مشتمل 7انٹرنیشنل آئیکون کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔کھلاڑی کچھ گھنٹے قیام کے بعد کراچی پہنچیں گے۔

کھلاڑی خصوصی طیارے سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچے ہیں، پہلا میچ آج کراچی میں ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اتوار کو لاہور میں ہوگا۔

یہ میچز سیون اے سائیڈ ہیں، ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جبکہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔

فٹبال فینز انمیچز کے لیے کافی پرجوش ہیں اور ان کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website