counter easy hit

کراچی پہنچ کر بریانی کھاوں گا، لوئس مورٹے

رونالڈہینو اینڈ فرینڈز کلب اور پرتگال فٹبال ٹیم کے پلیئر لوئس مورٹے بریانی کے شوقین نکلے، انہوں نے دبئی ائرپورٹ پر ’جیونیوز‘ سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ وہ کراچی پہنچ کر بریانی بھی کھائیں گے۔

I, will, eat, biryani, at, reaching, karachi, lois, morteانہوں نے مزید کہا کہ کلب کی پاکستان آمد کا مقصد پاکستان میں فٹبال فینز کے چہروں پر خوشی بکھیرنا ہے۔

پاکستان روانگی سے قبل کھلاڑیوں میں شامل نیدرلینڈز کے لوئس مورٹے دبئی ایئرپورٹ پر خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔

تمام کھلاڑی اکٹھے ہونے کے بعد دبئی ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہوگئے۔

دنیا بھر میں مشہور و معروف فٹبال آئیکون، برازیل کے رونالڈینو، روبرٹو کارلوس سمیت7فٹبالرز پاکستان آرہے ہیں یہ کھلاڑی پاکستان میں دو نمائشی فٹبال میچز میں حصہ لیں گے ۔

پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں برازیلین فٹبالر رونالڈینو، روبرٹو کارلوس، رائن گگز، رابرٹ پائرز، فرانسس نکلولس اینلکا، جارج بوٹنگ، ڈیوڈ جیمز شامل ہیں۔

کھلاڑی خصوصی طیارے سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچیں گے، پہلا میچ آج کراچی میں ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اتوار کو لاہور میں ہوگا۔

یہ میچز سیون اے سائیڈ ہیں، ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جبکہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔

فٹبال فینز انمیچز کے لیے کافی پرجوش ہیںاور ان کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website