counter easy hit

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ترکی کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا گیا

Saudi King Salman

Saudi King Salman

ترکی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کو دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے پر ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا ہے۔
انقرہ: (یس اُردو) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے انقرہ میں صدارتی محل میں ایک تقریب کے دوران شاہ سلمان کو ملک کا اعلیٰ ترین تمغہ عطا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان نے تخت سنبھالنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لیے گراں قدر کاوشیں کی ہیں۔ حالیہ برسوں میں ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔ دونوں ملک شام، یمن اور عراق میں جاری تنازعات کے حوالے سے یکساں مؤقف کے حامل ہیں۔