counter easy hit

یمن: عدن میں خود کش حملہ، 5 فوجی اہلکار ہلاک

Yemen: Suicide

Yemen: Suicide

یمن کے جنوبی شہر عدن میں خود کش حملے میں صدر منصور ہادی کی حامی فوج کے پانچ فوجی اہلکار مارے گئے۔
عدن: (یس اُردو) خانہ جنگی کا شکار یمن کے جنوبی شہر عدن میں خود کش حملے میں صدر منصور ہادی کی حامی فوج کے پانچ فوجی مارے گئے جبکہ دس افراد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے فوجی اہلکاروں کو اسوقت نشانہ بنایا جب وہ شہر کے شمالی حصے میں ایک بس سٹاپ پر سواری کے انتظار میں کھڑے تھے۔ القاعدہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یمن میں دس اپریل سے جنگ بندی پر عمل سروع ہوا ہے۔