counter easy hit

لاہور: اے این ایف کا سبزہ زار میں چھاپہ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Lahore: N F recovered

Lahore: N F recovered

لاہور میں اینٹی نار کوٹکس فورس نےسبزہ زار میں گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی جبکہ چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
لاہور: (یس اُردو) اے اين ايف ذرائع کے مطابق سبزہ زار کے علاقے ميں واقع ايک گھر ميں بھاری مقدار ميں منشيات کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گيا۔ کارروائی کے دوران منشيات فروش گروہ نے اے اين ايف اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے اے اين ايف کی گاڑی بری طرح متاثر ہوئی تاہم اہلکار محفوظ رہے۔ دو طرفہ فائرنگ کے بعد چار افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گيا ہے جبکہ گھر کا سربراہ آفتاب بیٹوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھاپے کے دوران گھر سے بھاری مقدار ميں منشيات اور لاکھوں روپے برآمد کر لئے گئے۔