counter easy hit

سعودی عرب: عمرہ ویزے کی مدت سے زائد قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ، چھ ماہ قید

ریاض ; سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کے مطابق عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے سے قبل 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Saudi Arabia: More than 50 thousand rial imprisonment, six months in prison for more than a period of Umrah visasسعودی محکمے نے ایک بیان میں تمام غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی کہ وہ اپنے طے شدہ سفری شیڈول کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔ جوازات نے عمرے کے لئے آںے والے زائرین کو ہدایت جاری کی کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سال 2017ء کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 306 افراد نے عمرہ ادا کیا۔ ان افراد میں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔